چپورسن گوجال میں نوروز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، اسپینج رائلز نے میدان مارلیا 

گوجال (نامہ نگار) ضلع ہنزہ کے سرحدی علاقے چپورسن میں نوروز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ میں اسپینج رائلز نے ریشیت بادشاہ کو ہرا کر میدان مارلیا۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں سپینج رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ پندرہ اوورز میں ۱۷۶ رنز بنائیں۔ جواب میں سپینج رائلز کی ٹیم مقررہ ہدف تک پہنچے میں ناکام ہوگئی۔ جشن نوروز ٹورنامنٹ میں وادی چپورسن کے مختلف علاقوں سے متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔

یہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہر سال جشنِ نوروز کی مناسبت سے منعقد کی جاتی ہے۔ برفیلے پہاڑوں کے دامن میں کھیلتے کرکٹ کے یہ شیدائی ہر سال جوش وخروش سے میدان میں اترتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments