حادثات

گلگت جانے والی بس حادثے کا شکار، تمام مسافر محفوظ رہے

چلاس(شفیع اللہ قریشی) راولپنڈی سے گلگت جانی والی مسافر مشابروم بس ڈرائیور کی لاپروائی اور غفلت کی باعث شاہراہ قراقرم گینی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مشابروم بس میں سوار تمام افراد محفوظ ہے ۔ بس کے اندر کل 22مسافر سوار تھے۔مسافر بس تیز رفتار کے باعث فائبر آپٹک کیبل کے لئے نکالی جانے والے کول میں جا گری جس کے باعث مسافر بس حادثے کی سبب بنی۔بس میں سوار تمام مسافروں کو دوسرے ٹرانسپورٹ کے زریعے منزل مقام کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر فوری روانہ ہوئے ۔ دیامر میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی شکار بنی والی مسافر بس کو ریسکیو کرنے کی کوشش تیز کی مگر ان کے پاس موجود چھوٹی کرین اور ویکل مشنری آپریشنز میں نکام ہو گئیں ۔ جو کہ بعد ازاں انہیں  شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی نجی کمپنی کی ہیوی کرین مشینری کے زریعے متاثرہ بس کو کول سے نکالا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران شاہراہ قراقرم کچھ گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button