سیاست

بلاول آئیں گے اور گیلانی کی طرح سیاسی اعلانات کر کے چلے جائیں گے ، اقبال حسن وزیر اطلاعات

گلگت (پ ر) صوبائی وزیراطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ بہت جلد حلقے کا دورہ کر کے عوام کے مسائل سنیں گے۔اورا سکولوں کے پراجیکٹ ہیں ان کی سائیٹ سلیکشن کرینگے، اور جہاں پہ موزوں ہو گاوہاں عوام کی مشاورت سے سکول کی تعمیر شروع کرینگے۔اپنے دورے کے دوران بہت سارے حقدار وں کو بیت المال کے امدادی چیک تقسیم کیئے جائیں گے اور حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیاجائیگا۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ عوام کوہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک کی کامیابی سے مخالفین کا منہ بند ہو جائیگا۔عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ کی حکومت ہی خطے میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے اور اسی اعتماد کا مظاہرہ کرنے کی بدولت آج ن لیگ صوبے بھر میں عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔مخالفین صرف بیانات کے زریعے عوام کو دلاسہ دیتے ہیں ،اور کام کچھ نہیں کرتے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ مخالفین14مئی کا جلسہ صرف اپنے دل بہلانے کے لئے کر رہے ہیں۔بلاول بھی آ کے سابق وزیر اعظم گیلانی کی طرح اعلانات کر کے چلے جائیں گے ،ان کا کام سیاسی اعلانات کرنا ہے۔مخالفین کے ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو صاف نظر آتا ہے کہ مخالفین عوام اور خطے کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔ سابقہ وزیراعظم گیلانی نے بھی اپنے دوروں میں بلند بانگ وعدے کیئے مگر زمینی حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ان کے دور میں زبانی جمع خرچ کے سواء کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں میگا پراجیکٹ پر کام ہوتے دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اس لئے من گھٹرت خبریں پھلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔اور ہمیں یقین ہے کہ عوام ان کے جھوٹے اعلانات اورو وعدوں پر اعتبار نہیں کرئینگے۔بلکہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر خطے کی تعمیر و تر قی میں مدد کرئیگی۔ہم بیانات کے سیاست نہیں کرتے بلکہ عوام کے مسائل حال کر کے عوام کو سہولت میسر کرنا چاہتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button