متفرق

حکومت صحافیوں کا معاشی قتل بند کرے، استور پریس کلب کا مطالبہ

استور (پ ر) آج مورخہ 30مارچ   2017 کو استور پریس کلب کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ کیا گیا جس میں استور پر یس کلب کے  جنرل سیکرٹری فریداالللہ آفریدی, سینئر نائب صدر عابد    پروانہ ,ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالو ہاب ربانی ناصر ,سینئر صحافی رفیع الللہ آفریدی ,صدر یونین آف جر نلسٹ سبخان سہل ,سینئر صحافی شمش الرحمن شمس کے علاوہ صآفیوں اور علاقے کے دیگر سماجی,سیاسی و سماجی اور مزہبی لوگوں نے شرکت کی۔

اس جلسے کے دوران متفقہ طور پر قراداد منظور کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا گلگت بلتستان حکومت صحافیوں کا معاشی قتل بند کریں۔ شرکا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی صحافت  دشمن پالسی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کا معاشی قتل ہوا ہے جو صحافت سے وابستہ ہے۔

شرکا نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت نیوزپیپر سوسائٹی کے تمام مطالبات فلفورمنظور کریں .ورنہ پورے گلگت بلتستان کے صحافی برادری وزیر اعلی آفس کا گھیراو کر کے شدید احتجاج پر مجبور ہو نگے

شرکا نے فورس کمانڈر سے اپیل کیا کہ وہ جی بی میں ہونے والے صحافت دشمن پالسیی پر فوری ایکشن لیتے ہو ئے فوری حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

شرکا نے نیوز پیپرز سو سائٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھٹر ے رہنے اور مرکز کی جانب سے طے کردہ لائحہ عمل پر من وعن عمل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button