متفرق

اسد اللہ خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

گلگت(رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے الیکشن مکمل ہوگئے۔صدر اسداللہ خان جبکہ جنرل سیکریٹری مظفرالدین منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں اسداللہ خان نے کمال کو شکست دے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکریٹری کے لئے مظفرالدین نے راجہ ضیاء کو شکست دے دیا۔الیکشن میں خادم حسین نائب صدر مقرر اور پریس سیکریٹری یاور عباس اور لائیبریر ی سیکریٹری اورنگزیب اور جوائنٹ سیکریٹری نصرت ولی اور فنانس سیکریٹری عابد حسین منتخب ہوگئے۔الیکشن میں کامیابی پر وکلاء اور سول سوسائیٹی کے رہنماوں نے مبارکباد دی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button