عبد العلیم مصطفوی کو فورتھ شیڈول سے فوری نکالا جائے، علما کا مطالبہ

عبد العلیم مصطفوی کو فورتھ شیڈول سے فوری نکالا جائے، علما کا مطالبہ

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

استور( بیورورپورٹ ) عبد العلیم مصطفوی کو فورتھ شیڈول سے فوری نکالا جائے ضلع استور میں اہلسنت و الجماعت اور امامیہ مسجد کے دونوں علمائے کرام کا جمعہ کے خطبے سے خطاب ۔اہلسنت والجماعت کی مرکزی مسجد کے خطیب قاری عبد الحکیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی حقوق کو اجاگر کرنے والوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال رہے ہیں استور پر امن ضلع استور عبد العلیم مصطفو ی ایک سماجی ورکر ہے انہوں نے ہمیشہ استوری عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھایا ہے اور ہمیشہ عوام کی نمایندگی کیا ہے آج حکومت نے اس طرح کے سماجی ورکر کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا پوری استوری عوام کے ساتھ ذیادتی ہے ۔اس موقعے پر مرکزی امامیہ مسجد استور کے خطیب سید عاشق حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور عوام پر امن ہے یہاں پر کوئی فرقہ واریت کا مسلہ نہیں ہے یہاں کے لوگ محب وطن ہے عبد العلیم ایک سماجی ورکر ہے لہذا فوری طور پر فورتھ شیڈول سے انکو نکالا جائے ۔حکومت ہماری شرافت سے غلط فائدہ نہیں اٹھائے استور نے امن کے حوالے سے پوری گلگت بلتستان میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔