این او سی جاری کرتے ہوے فیسٹیولز کے منتظمین کو صفائی یقینی بنانے کاپابند بنایا جائے، رحمت علی جوہر

این او سی جاری کرتے ہوے فیسٹیولز کے منتظمین کو صفائی یقینی بنانے کاپابند بنایا جائے، رحمت علی جوہر

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال ( پ ر) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹ پرٹیکشن سوسائیٹی پاکستان کے رحمت علی جوہر دوست چیرمین نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بہار کی آمد کے ساتھ ہی مختلف فسٹیولز کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ جن میں جشن بہاران، جشن قاقلشٹ، جشن شندور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مختلف قسم کے چھوٹے موٹے کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں۔ جو کہ عموما ضلعی حکومت یا خیبر پختونخواہ محکمہ کھیل وثقافت کے زیر انتظام منعقد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپیل کیا ہے کہ ان فیسٹولز کے دوران عوام میں شعور وآگہی نہ ہونے کی بنا پر بہت زیادہ گندگی پھیلائی جاتی ہیں جو کہ ہمارے علاقے کی خوبصورتی کو تباہ کرنےکے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور نایاب جنگلی حیات وآبی حیات کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے ضلعی حکومت، ناظم ضلع کونسل چترال، ڈی سی چترال، اسسٹنٹ کمشنرز چترال/مستوج،  صوبائی کھیل وثقافت سمیت سارے اداروں سے گزارش کی ہے کہ اگر کہیں بھی کوئی جشن منعقد کیا جائے تو منتظمیں کو این او سی جاری کرتے وقت ان کو پابند بنایا جائے کہ وہ متعلقہ جگہوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنائے۔ جو صفائی کے اس تسلسل کو آئیندہ کے لئے برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکے۔ تاکہ ہمارے خوبصورت ضلع چترال کی فطری حسن کو برقرار رکھاجا سکے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہمارے بقا کے ضامن ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔