تعلیم

مڈ ٹرم امتحانات جون میں ہونگے لیکن مفت کتابیں ابھی پوری نہیں پہنچائی گئی ہیں، طلبہ اور والدین پریشان

کھرمنگ (سرور حسین سکندرسے ) بلتستان بھر کے میٹرک تک کے طلبا میں حکومت کی جانب سے اعلان شدہ کتابیں پورا نہ پہنچنے کہ وجہ سے اساتذہ اور والدین سخت پریشان ہیں جون میں مڈ ٹرم امتحان ہونے والا ہے لیکن ابھی تک کتابیں نہ ہونے کہ وجہ سے طلبا کہ پڑھائی متاثر ہو رہی ہے والدین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت سکولوں میں تقریبات کرکے اخباروں اور سماجی رابطے کے ویب سائٹوں میں تصویریں دیکر خوب احسان جتا رہی ہے لیکن صرف کورس کے دو یا تین کتابیں ہی سکولوں تک پہنچائی گئی ہیں۔ تعلیمی سال شروع ہونے کے ایک مہینہ بعد بھی کتابیں نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت طلبا ء کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے حکومت کے وعدے کے مطابق پندرہ مارچ کو پوری کتابیں پہنچانی تھیں لیکن ابھی تک کلاسوں کے دو یا تین قسم کی کتابوں سے بچوں کی پڑھائی جاری ہے باقی کتابیں نہ ہونے کہ وجہ سے مڈ ٹرم کی تیاری کرانے میں اساتذہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے باقی کتابیں بھی جلد پہنچائی جائے تاکہ بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے سے بچ سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button