سیاست

استور میں شہید ذولفیقار علی بھٹو کی برسی عقیدت اور احترام سے منائی گئی

استور( بیورورپورٹ )  شہید ذولفقار علی بھٹو کی38ویں برسی استور میں انتہائی عقیدت و احترام سے منا ئی گئی اسی حوالے سے ضلعی آفس استور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان عتیق الرحمن ایڈوکیٹ نے سب سے پہلے شہید ذولفقار علی بھٹو کی خدمات کے حوالے سے روشنی ڈالی اور بعد از کہا کہ ضلع استور میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے تمام دفاتروں میں لوٹ مار کی انتہا ہے خاص طور پر محکمہ ورکس استور میں ٹھکیوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے باجود بھی تحقیقاتی ادارئے خاموش ہیں اگر ایسا ہوا تو پیپلز پارٹی استور جلد نیب آفس کے سامنے دھرنا دیں گی اسی حوالے سے25اپریل سے رابطہ مہم شروع کر دیا جائے گا اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نصیر خان نے کہا کہ بھٹو ایک فلسفے کا نام تھا بھٹو نے آج ہمیں جینے کا حق دیا گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی دی اس موقعے پر نائب صدر پیپلز پارٹی استور محمد رمضان نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے ایک نیا پاکستان دیا تھا مگر ڈیکٹیٹر اور ملک کو دشمنوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی بھٹو کی قر بانیاں صرف پاکستان کے لئے نہیں ہے بلکہ پوری عالم اسلام کے لئے ہیں ۔اس موقعے پر دیگر مقررین نے بھی اس حوالے سے خطاب کیا آخر کا شہید کے ایصال ثواب کے لئے دفاتح خوانی بھی کی گئی ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button