اشکومن(کریم رانجھا) ؔ شہید کی موت قوم کی حیات ہے،وادی تیراہ میں شہید ہونے والے اشکومن سے تعلق رکھنے والے سپاہی کو ’’تمغہ بسالت‘‘ سے نوازا گیا،اعزاز شہید کی بیوہ نے وصول کیا،عوام علاقہ کی بڑی تعداد ریلی کی شکل میں استقبال کے لئے پہنچی،ریلی کے شرکاء نے شہید کے مزار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
گاؤں کوچدہ سے تعلق رکھنے والے ناردرن لائٹ انفنٹر ی رجمنٹ کے سپاہی شیر مراد ولد نوروز خان مورخہ 23ستمبر2015کو پاک افغان بارڈر کے قریب وادی تیراہ میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔حکومت پاکستان نے اس جانباز سپاہی کے خدمات کے اعتراف میں 23مارچ 2017کو تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازا۔اعزاز شہید کی بیوہ نے وصول کیا۔
اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد ریلی کی شکل میں استقبال کے لئے گلوداس کے مقام پر پہنچی ۔ریلی کے شرکاءبعد ازاں شہید کے مزار پر جمع ہوئے اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ضلعی ومقامی انتظامیہ کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button