چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے 186 ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔ سیکشن آفیسر محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان محمد عالم کے دستخط سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے سب انجینئرز ، سیکنڈ ہیڈ ایسٹیمیٹر ، کمپیوٹر آپریٹرز و دیگر پوسٹوں پر عرصہ دراز سے محکمے میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو مستقل کردیا ہے ۔۔۔۔۔صدر محکمہ تعمیرات عامہ یونین گلگت بلتستان محمد ابراہیم نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان میں حالیہ مستقل ہونے والے سٹاف کی پوسٹوں کی کریشین دو سال قبل وفاقی فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کرائی گئی تھی ۔۔۔موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ملازمین مستقل ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی تمام تر صلاحیتیں خطے کی ترقی کے لئے صرف کر دینگے ۔۔۔۔۔۔۔