سیاست

گلگت بلتستان کی واحد مادر علمی میں اسلامی کلچر کا جنازہ نکال دیا گیا، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ

گلگت (پ ر) کے آئی یو میں ہفتہ کھیل میں فحاشی و عریانی کا بازار گرم ، اساتذہ اور طلباء و طالبات ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے ڈالنے میں مصروف ۔گلگت بلتستان کی واحد مادر علمی میں اسلامی کلچر کا جنازہ نکال دیا گیا ۔سیاسی و سماجی شخصیات کا اس معاملے پر چپ رہنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت سعید الرحمن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی کے ساتھ ساتھ مذہبی پروگرامز پر مختلف بہانے بنا کر پابندی لگائی گئی وہاں اب لادین طبقہ سیکولرزم کے نظریے کی ترویج و اشاعت کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ایک اسلامی ملک کی جامعہ ہونے کے باوجود یہاں کوئی مذہبی پروگرام نہیں ہوسکتاجبکہ لبرل و سیکولر عناصر اپنے ایجنڈے پر کھل کے کام کررہے ہیں جس پر کوئی انکو کچھ نہیں کہتا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم وائس چانسلر صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر فحاشی و عریانی کے بازار کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button