لاہور: کل رات ہزاروں سگواروں کی موجودگی میں مولانا موسی بیگ نجفی کی تدفین لاہور میں کر دی گی۔ نماز جنازہ میں مولانا نجفی کے عزیز و اقرباء کے علاوہ علماء کرام ، سماجی شخصیات اور ان کے سینکڑوں شاگردوں اور لاہور اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گلگت بلتستان کے سماجی و مذہبی حلقوں نے مولانا موسی بیگ نجفی کی علمی و تدریسی خدمات کو خوب سہراہا۔اور ان کہا کہ ان کی موت کے بعد گلگت بلتستان اپنے ایک باعمل عالم دین سے محروم ہوگیا،مگر ان کی لکھی و کتب اور ان کے ہزاروں شاگرد ان کو ہمیشہ زندگی عطا کرنگے۔ جبکہ نجف عراق سے ان کے دوست آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے ان کے اہل خانہ سے خصوصی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے علاوہ پاکستان ،ایران اور عراق کے علماء کرام اور مذہبی حلقوں نے مولانا موسی بیگ نجفی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔