چلاس(پ ر)قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی نے دیامر کیمپس میں فیمل کیمپس قائم کرنے کے حوالے سے تاریخی اقدام سرانجام دے دیا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس کی فیمل طالبات کے لیے علیحدہ کیمپس کے قیام سے متعلق ڈائریکٹر دیامر کیمپس کی جانب سے ماڈل گاؤں ہرپنداس میں موجود پر ائمری اسکول کو سونپنے کی درخواست کو واپڈا نے منظور کرتے ہوئے پرائمری سکول ہر پند اس کو فوری طور پر دیامر کیمپس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے حوالے کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ڈائریکٹر دیامر کیمپس ڈاکٹر محمد شاہنواز نے ضلع دیامرگلگت بلتستان کو طالبات کو اعلیٰ اہلیت کے ذریعے بااختیار بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے واپڈا حکام کو ماڈل گاؤں ہرپنداس میں موجود پرائمری سکول دیامر کیمپس کو دینے کی درخواست کیاتھا۔اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے جنرل مینیجر (LA&R) واپڈا نے باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران نے چیئرمین واپڈا جنرل مزمل حسین،واپڈا کے مقامی حکام وانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واپڈ ا حکام کی جانب سے پرائمری سکول کو دیامر کیمپس کے حوالے کرنے کی منظوری دلانے کے لیے بھرپور کام کرنے پر ڈائریکٹر دیامرکیمپس اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی۔س اقدام کو ضلع دیامر کی طالبات کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔یاد رہے کہ وائس چانسلرنے چیئرمین واپڈا جنرل مزمل حسین سے گزشتہ مہینے ملاقات کے دوران دیامر کیمپس میں اعلیٰ تعلیم بلخصوص بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی تھیں۔جس میں مزکورہ بالا بلڈنگ کے حوالے سے بات بھی کی تھی۔جس پر چیئرمین واپڈا نے رضامندی طاہر کی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور دیامر کیمپس میں جدید تقاضوں کے سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی اپنی طرف سے ہرقسم کی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ یکم مار چ سے فیمل کیمپس ہرپنداس پرائمری سکول چلاس منتقل کیاجائے گا۔جہاں پر طالبات اپنی اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو جاری رکھینگی۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔