تعلیم

محکمہ تعلیم کی طرف سے ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں مفت کتابیں تقسیم کرنے کا وعدہ وفا نہیں ہو سکا

گوجال( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی طرف سے ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں مفت کتابیں تقسیم کرنے کا وعدہ وفا نہیں ہو سکاہے۔ کتابیں نہ ملنے کے باعث بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہو نے کا خدشہ ہو ا ہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلمت گوجال میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے بتایا کہ 11فروری سے نئے تعلمی سال کا آغاز ہو ا تھالیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود کتابیں نہ ملنے کے باعث نئے تعلیمی سال کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بعض کلاسیسں میں ایک کتاب دیا گیا ہے جبکہ بعض کلاسیسں میں وہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ جبکہ کئی دفعہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کرنے کے باوجود اس معاملے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کتابیں فراہم کرنے میں ناکام ہے تو اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ کرانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے وزیرا علیٰ ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائے اور جلد از جلد کتابوں کی فراہم کو یقینی بنائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button