تانگیر: ممنوعہ اسلحہ کی نمائش پر ملزم گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ) تانگیر میں ممنوعہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور کی قیادت میں پولیس اور لیویز نے گرفتار کر لیا۔ملزم عبدالرحمان ساکن مشکے ممنوعہ اسلحہ لے کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا سی اثناء میں ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور اور عملے نے دبوچ لیا۔اور ملزم سے ایس ایم جی اور راؤنڈ برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments