عوامی مسائل

کھرمنگ: ڈوقبر مہدی آباد کے لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنےوالی کوہل کئی مقامات پر مکمل طور پر تباہ

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) مہدی آباد کے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مشتمل علاقہ ڈوقبر کے کوہل کئی مقامات پر مکمل طور پر تباہ، زیر کاشت زمین اور سینکڑوں کی تعداد میں درختان سوکھنے کا خدشہ۔ اس حوالے سے علاقے ڈوقبر کے کاشتکاروں کی ایک وفد جن میں غلام مہدی ،حاجی اسماعیل ، حاجی حسن اور محمد ایوب نے بتایا کہ اگر ضلعی حکومت کی جانب سے بروقت کوہل کی مرمت نہیں کی گئی تو ہماری زمینیں بنجر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ تین سال قبل جو سیلاب آیا تھا اس میں بھی کوہل کئی مقامات پر تباہ ہوا تھا لیکن اس میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کوہل کی مرمت کی لیکن حالیہ بارش اور برف باری نے پچھلے چودہ سالوں کی ریکارڈ توڑ دیا اور ڈوقبر کوہل ایک ہی مقام پر تقریبا تین سو فٹ مکمل طور پر مٹ چکا ہے اوراگر عوام کی جانب سے بھی مرمت کرنے کی کوشیش کی گئی تو بڑے پتھرسرکنے کا خدشہ ہے جوکسی بھی خطرے سے کم نہیں۔ انہوں نے ضلعی حکومت خاص کر نیشنل ڈیزاسٹر منجمینٹ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ دوقبر کوہل کی مرمت کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر عوام کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ دوقبر کوہل کی تین سو فٹ ایریا جو کہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اس کی مرمت حکومتی مشینری کے علاوہ عوام کے بس میں نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button