متفرق

گانچھے میں مردم و خانہ شماری کا عمل مکمل ہو گیا

گانچھے( اے آر رینگ چن ) ضلع گانچھے میں مردم شماری 2017 مکمل ہوگئی ضلع بھر میں خانہ و افراد خانہ کی گنتی کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد ضلع شگر اور ضلع کھرمنگ سے مردم شماری کی ڈیوٹی پر لائے جانے والے پولیس اہلکاروں کو دوبارہ اپنے اضلاع میں واپس بھیج دیا اس موقع پر ایس پی گانچھے عبد الرحیم نے مردم شماری میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان پولیس خوش اخلاق عوام دوست اور فرض شناس ہیں اور ان کو جس قسم کی بھی ٹاسک ملتا ہیں وہ ٹاسک مکمل کرتے ہیں حالیہ مردم شماری بھی ایک نیشنل ٹاسک تھا او ر بلتستان پولیس نے اس ٹاسک کو بھی انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل کیا اورضلع بھر میں کہیں پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ضلع بھر کے عوام نے بھی مردم شماری میں مکمل تعاون کیاانھوں نے مزید کہا کہ مردم شماری میں ضلع گانچھے کے 190 پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا اس کے علاوہ شگر اور کھرمنگ کے 50 پولیس اہلکاروں نے گانچھے پولیس کی مدد کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button