سیاست

گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن ہونے جارہاہے- عزیز احمد سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف

گلگت (خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء وسابقہ امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان عزیز احمد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن ہونے جارہاہے ، صوبائی حکومت کا گلگت بلتستا ن ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنانے کا مقصد اپنے کارکنوں اور رشتہ داروں کو نوازنا ہے اور ان کے لئے ٹھیکوں کاموقع پیدا کرنا ہے باقی عوام کے لئے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے ۔جمعہ کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت اپنے سیاسی پیروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر چیز میں کمیشن ،رشتہ داری اور کارکن ڈھونڈتے ہیں اس میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ،ہر طرف سے آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے اور ن لیگ کاہر کارکن ٹھیکیدار بنا بیٹھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیہی ٹرانسپورٹ کمپنی بنانے اوربغیر کسی ٹینڈر کے ’’وولوو ‘‘کمپنی کو ٹھیکہ دیناکا مقصد کروڑوں کی نہیں بلکہ اربوں کا کمیشن بنانا ہے ۔عزیز احمد نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی آپس میں مک مکا کے ذریعے باریاں لے رہی ہے اور جس کی وجہ سے اتنی بڑی کرپش پیپلزپارٹی والے چپ بیٹھے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے روایتی اور کرپٹ سیاست سسٹم کا خاتمہ کررہی ہے جس کی مثال KPKکے ہر ادارے میں ریفارمز آئے ہیں اور انشاء اللہ 2018ء کی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت ہوگی اور پورے پاکستان تبدیل ہوجائے گااور اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں روایاتی کرپٹ سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button