صحت

ہنزہ میں 5773بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے

ہنزہ (بیورو رپورٹ) قائمقام ڈپٹی کمشنرہنزہ شہریار احمد کے زیر صدارت پولیو کے حوالے سے گزشتہ روز ڈی سی آفس ہنزہ میں اجلاس ہوا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے علاوہ آغاخان ہیلتھ سروس کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ پولیو مہم ہمارے لئے ایک چیلج بن چکا ہے۔ جب سے دیامر میں پولیو کیس سامنے آیا ہے ہمیں محتاط طریقے سے اس مہم کو پورا کرنا ہوگا اور ہم کوشش کرینگے کہ اس دفعہ کے راونڈ میں بھی پہلی کی طرح کوئی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے سختی سے ایس پی ہنزہ کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ ضلع کے اندرون اور خارجی راستوں پر سختی سے معائنہ کرتے ہوئے ہر گاڑی کو روک کر پولیو عملہ کا ساتھ دے کیونکہ اس وقت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی تعاون درکار ہو فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں پولیو مہم کے دوران کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو قطرے پلائے بغیر نہ رہ پائے۔تاہم ہنزہ ایک پر امن علاقہ ہے پولیس حکام کو پولیو ورکرز کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ہنزہ کے داخلی وخارجی راستوں کے چیک پوسٹوں پر بغیر گاڑی چیکنگ بیریل کو نہیں کھولا جائے گا۔ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کو خصوصاً ہنزہ کے بالائی علاقے چیپورسن ، شمشال اور مسگر کے لئے لنک روڈ کی بحالی کو یقینی بنائیں جبکہ محکمہ تعلیم ہنزہ کے حکام سکول میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی نشاندہی کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں ایک پولیو کیس سامنےآنے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کے لئے گزشتہ کی طرح اس دفعہ بھی ضلع بھر میں مختلف ٹیموں کوتیار کر لی گئی ہے سرکار کے دیگر اداروں کی تعاون سے پولیو مہم سو فیصد کامیابی سے مکمل کرینگے۔ ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ ہنزہ میں تقریباً 5773بچوں کو پولیو قطرے پلائے گے جس کے لئے 5زونل، 11 ایریاز کے علاوہ 36موبائل ٹیمیں 3انٹری پوئنٹس مقرر کر دئے گئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button