سیاست

تحصیل یاسین میں مایوسی کا خاتمہ کرنے کے لئے جامہ منصوبہ تیار ہے، غلام محمد

یاسین (معراج علی عباسی ) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ تحصیل یاسین میں  گزشتہ چھ سات سالوں سے جاری جمود کو توڑ کر نئے سرئے سے تعمیرو ترقی کا آغاز کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے صوبائی حکومت نے تحصیل یاسین کے عوام میں موجود مایوسی کو ختم کرنے کے لیے ایک جامہ پلان تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار کے دنوں یاسین کے اندار جو ترقیاتی کام کرویا تھا بعد میں آنے والے منتخب عوامی نمائندں کی غفلت کے باعث اس وقت تحصیل یاسین کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ضلع غذر سے مسلم لیگ ن کو ایک بھی سیٹ نہ ملا۔مگر ن لیگ کی صوبائی حکومت اور خاص کر سی ایم گلگت بلتستان نے ضلع غذر میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے بڑے منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔جس میں غذر چترال روڑ ،85 میگاوٹ پھنڈر پاور ہاوس ،40کروڑ کی لاگت سے درمندر تا گاہکوچ واٹرسپلائی سکیم ،ہاتون آرسی سی پل ،باسیس آسی سی پل ،ہاسیس آرسی سی پل کے منظوری کے علاوہ گاہکوچ سیلپی پل اور شیرقعلہ آرسی سی پل شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت غذر کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں تحصیل یاسین میں بھی ترقیاتی کام شروع کرکے عوام یاسین کی احساس محرومی کا ختمہ کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں مقامی اخبارات میں یاسین کے نشبی گاوں مشرمیں پسماندگی کے حوالے سے جو رپورٹ سامنے آئی ہے میں یہاں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ میں اپنے دور اقتدار میں گاوں مشر کے عوام کے لیے چالیس لاکھ روپے مالیت سے جیب ایبل پل تعمیرکرویا اور دیگر چھوٹے موٹے ترقیاتی کام ا س کے علاوہ ہے ۔یاسین میں تعلیے پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں ایک ساتھ دو انٹرکالجوں کا اپروول لیا اور ایک کالج میں باقاعدہ کلاسوں کا بھی اجرا کرویا جو کہ اپ بھی جاری ہے مگر میرئے بعد آنے والوں نے تعلیمی اداوں پر کوئی توجہ نہیں دیا ۔جس باعث حالات جو ں کے توں ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button