Uncategorized

آئینی حقوق کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کی مجرمانہ خاموشی عوام سے غداری کے مترادف ہے: سعدیہ دانش، رہنما پیپلز پارٹی

گلگت(پ ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ آئینی حقوق جیسے بنیادی اور اہم ترین معاملے پر وزیر اعلیٰ کی مجرمانہ خاموشی گلگت بلتستان کے عوام سے غداری کے مترادف ہے۔پیر کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان تاریخ کے فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے ایسے میں حفیظ الرحمان اور اسکے نااہل وزراء جان بوجھ کر گونگے،بہرے اور اندھے بنے بیٹھے ہیں۔صوبائی وزراء اور پوری کابینہ پاکستان چائینہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کے حصے کے بجائے مختلف محکموں میں کرپشن کے چوری ڈور سے اپنا حصہ وصول کرنے میں مگن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دراصل یہ حفیظ الرحمان اور کشمیری قیادت کے درمیان ہونے والے غیر اعلانیہ معاہدے کی کڑی ہے جس میں انہوں نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق گلگت بلتستان کے مفادات کوپسِ پشت ڈال کر کشمیریوں کی وکالت کا بیڑہ اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ مسلم لیگ کی صوبائی حکومت کا مقدمہ عوامی عدالت میں پیش کریں گے جہاں ان پر عوامی نیشنل ایکشن پلان اور شیڈول فور لاگو ہوگا اور عوام انکو وہ سزا سنائے گی جو تاریخ نے ان کے سیاسی پیشرو کو سنائی تھی۔گلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ میں رکاوٹ قرار دینا نہ صرف غیر منطقی اور صریحاً غلط ہے بلکہ کشمیریوں کی خاطر کسی ممکنہ رائے شماری کی صورت میں ووٹ بنک بڑھانے کی غرض سے گلگت بلتستان کو تقریباً ستر سال سے بلا جواز آئینی حقوق سے محروم رکھ کر بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے اپنے زور بازو پر اسلئے آزادی حاصل نہیں کی تھی کی ہمیں مسئلہ کشمیر کے ساتھ منسلک کر کے لٹکا کے رکھا جائے بلکہ انہوں نے پاکستان میں شمولیت کے خواب آنکھوں میں سجائے آزادی حاصل کی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button