نوجوان

تعلیم، صحت اور خصوصی ضروریات کےحامل افراد پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان تھنکرز فورم

اسلام آباد(ابرار حسین استوری) سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر موجود گلگت بلتستان تھنکرز فورم کا گزشتہ تین دن کے لئے ٹاپک گلگت بلتستان میں بنیادی اور دورجدید کے مطابق تعلیمی مسائل اور سفارشات تھا، جس میں جی بی تھنکرز فورم کے فاضل ایڈمن حضرت اور تمام تھنکرز جو ملک میں اور غیر ممالک میں آباد ہیں، نے شرکت کی اور اس موضوع پر اپنی قیمتی رائے سے اس آن لائن گروپ میں موجود افراد کو آگاہ کیا۔

ان تین دنوں کے مباحثے کے دوران ممبران نے گلگت بلتستان کی تعلیمی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا۔فورم اراکین نے کہا کہ کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی شعبہ توجہ اوراصلاحات کامستحق ہے۔

گروپ کے معزز اراکین نے طبقاتی نظام تعلیم ، لڑکیوں کی کم شرح خواندگی ، کم تعلیمی بجٹ ، غیر تربیت یافتہ اساتذہ اور نصاب میں مقامی زبانوں ثقافت اور تاریخ کو نہ پڑھانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اسکے علاوہ ایوان نے مقامی ٹیکسٹ بُک بورڈ تشکیل دے کر نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ طریقہ تدریس، طریقہ امتحانات کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز دی۔

ایوان نے معذور بچوں کے لئے بھی تعلیمی اداروں کے قیام پر حکومت کو توجہ دینے کی بھی سفارش کی۔ یاد رہے کہ پورے جی بی میں سپیشل بچوں کے لئے صرف دوسنٹرز ہیں۔گلگت بلتستان میں صرف ایک یونورسٹی کی موجودگی اور کوئی پروفیشنل کالج نہ ھونے کی وجہ سے اکثر طلبہ تعلیمی حق سے محروم رھتے ہیں۔

اس پر جی بی تھنکرز کے اس ایوان نے سفارش کی کہ کے آئی یو کے کیمپس جی بی کے سارے اضلاع میں کھولنے کے علاوہ انجینئرنگ میڈکل اور لاء کالجز کو کھولا جائے۔گروپ کے شرکاء نے گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میں مائنگ ،ایگریکلچر ، ھائڈرو پاور، لاؤ اسٹاک ،فشریز، زولوجی اور باٹنی کے ٹرینگ اور ریسرچ سنڑر قائم کئے جائیں۔ اور ھونہار طلبہ کو ریسرچ کے لئے شکالرشپ دی جائیں۔ اس سے ھم نہ اپنی بے روزگاری کم کر سکتے ھیں بلکہ ان شعبوں میں کام کرکے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں۔

آخر میں ممبران نے حال ہی میں گلگت بلتستان کی بیٹی سکیمہ بیگم کو گلوبل ٹیچر پرائز لینے پر انکو اور پوری قوم کو مبارک باد دی. گلگت بلتستان تھنکرز فورم گفتگو میں اسپیکر کے فرائض نعمت حسین صاحب سوشل ایکٹوسٹ، یوتھ لیڈر، پی ایچ ڈی اسکالر تھے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button