عوامی مسائل

لوئر کوہستان ہیڈکوارٹر سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف تاجروں کا شٹر ڈاون ہڑتال

کوہستان(نمائندہ )وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان دھرا کا دھرا رہ گیا، لوئر کوہستان ہیڈکوارٹر روڈمحض اعلان تک محدودہوگیا، پٹن کے تاجروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال ، ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نومولود ضلع لوئر کوہستان کا روڈ جو KKHٹوپٹن مین بازار تک تعمیر ہونا تھا جس کا اعلان 8اکتوبر2016کو موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے اپنے دورہ لوئر کوہستان کے موقع پر کیا تھا ۔اس روڈ پر مجموعی طورپر 6.50ملین روپے لاگت آنی تھی جس کا ٹینڈر مئی 2016میں ہوچکا تھا مگر اب تک ایک روپیہ کا فنڈ بھی ریلیز نہ ہوسکا ،جتنا بھی کام موقع پر سرانجام پایا ٹھیکہ دار نے اپنے مددآپ کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چار کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کیلئے متعلقہ محکمے کی جانب سے متعلقہ ٹھیکیدار کو نو ماہ میں تکمیل کی میعاد دی گئی تھی ،جس پر متعلقہ ٹھیکدار نے چار کروڑ تک کی رقم کا کام کیا مگر فنڈ کی عدم موجودگی کے باعث مذید کام جاری رکھنے سے معزرت کی۔پیرکے روز اس ضمن میں پٹن کے باسیوں اور تاجروں نے احتجاجا شٹرڈاون ہڑتال کیا اور احتجاجی ریلی نکالی ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان نے مظاہرین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات حل کئے جائیں گے ۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین تپتی دھوپ پڑسڑک پر نکلے جو مطالبات کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت حاجی رحیم کررہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کالونی روڈ کی فوری تعمیر کے ساتھ پٹن واٹر سپلائی اور دوبیر ہائیڈروپاورپروجیکٹ سے فوری طورپر بجلی مہیا کی جائے ۔احتجاجی ریلی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button