سیاحت

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ٹراوٹ مچھلی کے شوقین پھنڈر کا رُخ کرنے لگے

غذر( نمائندہ خصوصی) موسم بہار اور ٹراوٹ مچھلیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے غذر کے حسین وادی پھنڈر کا رخ کر نا شروع کر دیا ہے۔ تحصیل پھنڈر اور مضافات میں سردیاں ختم ہوتے ہی سیاحوں نے ٹروٹ مچھلیوں کے شکار اور حسین وادی کے قدارتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس علاقے کا رخ کرلیے ہیں۔تاہم ہمیشہ کی طرح انہوں نے حکومت گلگت بلتستان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پھنڈر جیسے حسین علاقوں کے شاہراہیں ٹھیک کرنی ہونگے ، گلگت چترال روڑ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو ان علاقوں تک پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان حکومت سے مطالبے کیا ہے کہ ضلع غذر خصوصاََ تحصیل پھنڈر کی سڑکوں کی مرمت کے لیے جلد فنڈز مختص کی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button