متفرق

گرچہ گوجال میں فش فارم تیار، چھ ہزار دیسی، کارپ اور ٹراوٹ مچھلیاں افزائش نسل کے لئے ڈال دی گئیں

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے گوجال میں واقع گاؤں گرچہ میں محکمہ فشریز نے کمیونٹی کی مدد سے ایک سال کے قلیل مدت میں فش فارم تیار کیا ۔ فش فارم میں 6ہزار دیسی مچھلی ،کارپ اور ٹراوٹ مچھلی افزائش نسل کیلئے ڈالی گئی ۔ مجھے خوشی ہے کہ ایک سال کے اندر ایک خوبصورت منصوبہ مکمل ہوا۔ ان خیالات کا اظہار سکریٹری فشریز نے گرچہ گوجال میں محکمہ فشریز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو گوجال میں سردیاں زیادہ ہوتی ہے اس کے باوجود کمیونٹی نے دلچسپی لیکر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ یہاں کے تنظیم کے عہداراروں کی کردار قابل تعریف ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ اس فش فارم سے کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے گا ۔اس سے روز گار کے مواقعے ملیں گے آپکی آمدنی بڑھے گی ۔سیزن میں ٹورسٹ کا زیادہ فُلو ہنزہ کی طرف ہے ۔آپ سپیشل فش سنٹرز قائم کرکے روز گار کماسکتے ہیں ۔ مستقبل میں آپ لوگوں کی مدد سے فش فارم کو مزید وسیع کردی جائے گی ۔ ہمارا فشریز پالیسی آنے والی ہے ۔ اُس پالیسی کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ متعارف کروارہے ہیں ۔آپ کی کمیونٹی زیادہ باشعور ہے مچھلیوں کی افزائش نسل کے بارے میں شعور آگاہی ہیں اس سے آپ لوگ زیادہ فائیدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔ انشاء اللہ آپ لوگوں کیساتھ مستقبل میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرینگے ۔اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔جب تک یہ منصوبہ خود کفالت نہیں ہوگا تب تک محکمہ فشریز گرچہ فش فارم میں اعلی نسل کی مچھلی اور خوراک ڈالتا رہے گا ۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ ایک ماڈل ہوگا جس میں ہم سب ملکر مستقبل کے فیصلے کرینگے ۔

سیکریٹری خادم حسین نے مزید کہاکہ محکمہ فشریز کی طرح محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک میں بھی ملکر کا م کرینگے ۔محکمہ زراعت جدید طریقے سے زراعت کے شعبے میں کام کررہی ہیں ۔ضلع ہنزہ و نگر میں ہم نے نرسری پر کام کی رفتار تیز کردی ہیں ۔نرسریز پر توجہ دینے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ اچھے اقسام کے بیج آسکیں اور پودے آسکیں ۔ اس سے بھی براہ راست زمینداروں کو فائیدہ ملے گا ۔

سیکریٹری خادم حسین نے مزید کہاکہ خواتین کو روز گار کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے ٹنل دینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبزیوں کی پیداروار ہوسکیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر غلام محی الدین نے کہاکہ میں گرچہ گوجال کے عوام کو داد دیتا ہوں کہ اُنہوں نے محکمہ فشریز کیساتھ ملکر اتنے قلیل وقت میں اتنے محنت سے اس ٹاسک کو مکمل کیا اور ہمیں اس قابل بنایا کہ آپ کے سامنے کھڑے ہوکر بات کر سکیں ۔ ہنزہ کے عوام باشعور ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ اس فش فارم سے علاقے کو فائیدہ ہوگا ۔

تقریب سے گرچہ عوام کی نمائندہ تنظیم کے صدر رضا محمد نے محکمہ فشریز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم فشریز ڈیپارٹمنٹ کے شکرگزار ہے کہ اُنہوں نے ہمارے گاؤں میں انمول خزانہ ڈال کر مستقبل کو روشن کردیا ۔ مجھے اُمید ہے کہ فش فارم سے گاؤں کو بہت فائیدہ ملے گا اور روز گار کے نئے مواقعے میسر ہونگیں ۔کیونکہ ضلع ہنزہ میں مچھلی نایاب ہے ۔ اُنہوں نے خادم حسین سکریٹری فشریز ، لائیو سٹاک اور زراعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس فش فارم کوپانی جاری رکھنے کیلئے ہمیں پائپ لائین کی ضرورت ہے اور حفاظتی بند باندھنے اور فش فارم کی دیکھ بھال کیلئے ملازمتوں کی اشد ضرورت ہے ۔مجھے اُمید ہے کہ سکریٹری صاحب ہمارے ان گزارشات پر ضرور غور کرینگے ۔

تقریب میں اسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تکبیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفی او ر میڈیا نمائندوں کیساتھ گاؤں کے لوگوں کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شر کت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button