متفرق

چلاس: پانامہ فیصلے کی خوشی میں آتش بازی کرنے پر لیگی متوالا گرفتار

چلاس(بیورورپورٹ) پانامہ کیس فیصلے کے بعد چلاس شہر میں مسلم لیگ ن کے جلسہ میں ن لیگ کے کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کرنے پر پولیس نے ایم ایس ایف کے ایک کارکن کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔جس پر ن لیگ دیامر کے عہدیداران دیامر پولیس پر برس پڑے اور کہا کہ ہمارا قائد پانامہ کیس میں کامیاب ہوتا تو جشن منانا ہمارا حق ہے ،پولیس کی طرف سے ن لیگ کے کارکن کو گرفتار کرنے کا عمل غیر قانونی ہے ۔

جلسہ میں ن لیگی عہدیداروں نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چلاس شہر کے وسط میں شادیوں پر ہزاروں کی تعداد میں فائرنگ کی جارہی ہے لیکن پولیس وہاں بے بس نظر آتی ہے ،ہم اپنے قائد کی خوشی میں اگر پٹاخے چلاتے ہیں تو پولیس حرکت میں آتی ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر لیگی کارکن کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے نشان عبرت بنائیں ۔تاکہ آئندہ ن لیگ کے کارکنوں کے ساتھ پولیس گردی نہ ہوسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button