خبریں

موری بالاچترال میں بیوہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی

چترال(نامہ نگار)موری بالاچترال میں بیوہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھنداڈالکرخودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق چترال سے تقریبا25کلومیٹردورگاؤں موری بالاسے تعلق رکھنے والی خاتون افسانہ بی بی دخترنوراسلام اتوارکے روزنامعلوم وجوہات کے بناء پرگلے میں پھندا ڈالکر پنکھے کیساتھ جھول کر خود کشی کرلی۔بتایاجاتاہے افسانہ بی بی کانکاح بمبوریت سے تعلق رکھنے میں ہوٹل منیجرسے ہواتھا چنددن پہلے اُن کی اچانک موت ہوئی۔ شوہر کی موت کے بعد سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گلے میں پھندا ڈالکر پنکھے کیساتھ جھول کر خود کشی کرلی۔مقامی پولیس لاش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کوحوالہ کرکے دفعہ 174کے تحت تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول کی عمرتقربیا20,22بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button