موسم

استور: دو دنوں سے بارش جاری، دشکن کے مقام پر بند سڑک کو محکمہ ورکس نے جلد ہی بحال کردیا

استور( بیورورپورٹ ) ضلع استور میں دو روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے شدید بارش کے باعث استور گلگت روڈ دشکن کے مقام پر سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوا تھا جبکہ محکمہ ورکس کے ایس ڈی او ہیڈ کواٹر وحید احمد اور اس کی ٹیم نے فوری طور پر کام کر کے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ایس ڈی او ہیڈ کواٹر وحید احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش اور برف باری محکمہ ورکس کا عملہ اپنی مشینری کے ہمراہ سائیڈ پر الرٹ ہو جاتے ہیں جہاں پر روڈ بلاک ہو جاتا ہے وہاں پر پہنچ کر رو ڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیتے ہیں دوسری طرف ایس ڈی او ہیڈ کواٹر وحید احمد کی اس محنت اور کوششوں پر علاقہ مکین ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور عوامی حلقے ارباب اختیار سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ایس ڈی او ہی کواٹر کو شیلڈ دی جائے تاکہ مزید بھی اس طرح کے کام کرنے والے آفیسروں کی حوصلہ آفزائی جائے ۔دوسری جانب ضلع بھر میں بارش کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے اور سردی میں بھی خاصا اضافہ ہوا ہے لوگ گھروں کے اندر محسور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button