عوامی مسائل

دریائے گلگت پر تعمیر شدہ نامکمل اور غیر محفوظ پل انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن سکتا ہے

گلگت( سٹاف رپورٹر)دریائے گلگت پر رور ویو روڈ اور کشمیر داس کو ملانے والا معلق پل محکمہ تعمیرات اور ٹھیکیدار کی لاپرواہی کے باعث کسی بھی وقت انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے کا خدشہ ہے۔ کشمیرداس کی مکینوں کی سہولیت کے لئے تین سال قبل لاکھوں روپے مالیت سے بنایا گیا پیدل چلنے کے لئے بنایا گیا تھا پل متعلقہ محکمے کے ذمہ دار افسراں کی غفلت کے باعث تاحال مکمل نہیں ہو سکا اور 450فٹ لمبے پل پر حفاظتی تاریں لگانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پل کے کسی بھی وقت اُلٹنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔ جبکہ پل کے لئے بنائی گئی سٹرک کا بھی نام ونشان مٹ گیا ہے لوگوں نے بنائی سٹرک پر تجاوزات شروع کر دی ہیں۔ پل تک جانے کے لئے مقامی لوگ 7فٹ لمبی لکڑی کی سیڑھی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ لوگوں، بالخصوص خواتین، نے اس پل کو زمین پہ پل صراط قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس پل اور رابطہ سٹرک کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button