متفرق

ضلع استور میں مردم و خانہ شماری کا آغاز ہوگیا

استور( عبدالوہاب ربانی ناصر )ضلع استور میں مردم شماری کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ نے ڈپٹی کمشنر آفس پر 001م ش لکھ کر مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع استور میں فیز ون میں 40بلاک ہیں جو 25اپریل سے 10مئی تک اور فیز2میں 41بلاک 10مئی سے 25مئی تک جبکہ منی مرگ اور گلتری کو یکم جولائی سے 20جولائی تک کے مرحلے میں رکھا گیا ہے ۔انہوں مزید کہا استور پرامن ضلع ہے یہاں کی عوام پہلے سے بھی تعاون کرتی ہوئی آرہی ہے اور ابھی بھی تعاون کر رہی ہے استور میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی خدشہ نہیں لیکن پھر بھی سیکورٹی حفاطت کے لیے خانہ شماری کر نے والی ٹیم کے ساتھ پاک فوج کا ایک جوان اور پولیس کا ایک جوان بھی ساتھ ہے ۔ ضلع استور میں 3 کنٹرول رومز بھی بنائے گئے ہیں، جو 24گھنٹے کھلے رہینگے۔

 انہوں کہا کہ عوام اپنا اندراج کرواتے وقت مردم شماری کی ٹیم کا ساتھ دیں ۔ اوراگر گھر کا کوئی فردشہروں میں6ماہ سے زیادہ عرصہ سے رہائش پذیر ہے تو ان کا اندراج وہی پر ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button