سیاست

شندور میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، مقبول حیات، رہنما بی این ایف ناجی گروپ

غذر (محبت حسین دانش )غذر کے شہ رگ شندور پر کے پی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں پشاور میں ایک ٹینڈر ہوا ہے جس میں شندور میں کے پی کے کی جانب سے پکنک پوائنٹ بنانا چترال سکاؤٹس کی چھاؤنی کی مرمت ایک سٹیڈیم اور ایک پارک بنانے کے لئے 26کروڑ روپے مختص کر کے ایک چترالی ٹھیکیدار کو ٹھیکہ بھی دیا ہوا ہے جوکہ تجاوزات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اگر کے پی کے حکومت کی جانب سے کام شروع کیا گیا تو غذر کے عوام بھر پور مزاحمت کریں گے، اور کسی بھی ناخوشگوار حالات کی زمہ داری کے پی کے کی حکومت پر عائد ہوگی۔

ان خیالات کا اظہا ر بی این ایف ناجی گروپ کے راہنما مقبول حیات مقبول نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ غذر کے عوام اب تک بہت تجاوزت برداشت کیا ہے لیکن اس دفعہ غذر کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button