نوجوان

بجلی کے ستائے ہوئے ذوالفقار آباد مکینوں کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

IMG_7770

گلگت( فرمان کریم) بجلی کے ستائے ہوئے ذوالفقار آباد مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو سٹرک پر نکل پر احتجاج کیا گیا۔ پیر کے روز سینکڑوں افراد نے شاہراہ قائداعظم پر ٹائر جلا کر روڈ کو 3 گھنٹے کے لئے بلاک کیا گیا۔ جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔ مطاہرین کا کہنا تھا کہ 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ہمارے جینا دوبھر کر رکھا ہے محکمہ برقیات کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ گزشتہ 4 دنوں سے محلہ کا ٹرانسفامر خراب ہے مگر چار دن گزرنے کے باوجود محکمہ برقیات کی طرف سے ٹرانسفامر کی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔ محلے کے مکین گزشتہ چار روز سے اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ محکمہ برقیات کو محلے کے عوام کے مشکلات کا احساس تک نہیں ہے۔ بجلی نہ ہونے سے گھروں میں پانی کی شدید قلت ہے ۔ طلباء کی پڑھائی نہیں ہورہی ہے۔ مجبورا ہمیں سڑکوں پر نکلنا پڑا ہے۔ مظاہر ین نے مذید کہا کہ احتجاج کرنا ہرانسان کا بنیادی حق ہے ۔ مگر عوام کے احتجاج کے باوجود اُن کو حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ چار دن سے محکمہ برقیات کے کوئی ذمہ دار شخص نے اس طرف توجہ نہیں دیا ہے محکمہ برقیات عوام کو سہولیت دینے کی بجائے عوام کے خون کو چوس رہا ہے۔ بجلی نہ ملنے کے باوجود بھاری بلات عوام کو تھما دیتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او جوٹیال ہادی حسین نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر کریم خان کے ہمراہ مطاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا اور مظاہرین کو یقین دہانی کی کہ آج منگل کے روز ٹرانسفامر نصب کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button