سیاست

ناصر آباد ہنزہ کے لئے واٹر سپلائی سکیم منظور کرنے پر حفیظ الرحمن اور رانی عتیقہ کے مشکور ہیں، رحمت کریم

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ناصر آباد عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رحمت کریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے ناصر آباد میں پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے مناپن تا ناصر آباد پائپ لائن کیلئے ساڑھے چار کروڈ روپے کی خطیر رقم منظور کیا ۔ اور واٹر پائپ لائن جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ رانی عتیقہ غضنفر کی طرف سے وکیشنل ٹرینگ سنٹر کے قیام پر ناصر آباد کے عوام خصوصا خواتین نہایت خوش ہیں اور دعاگو ہیں کہ رانی عتیقہ غضنفر خواتین کے مسائل کو سمجھتے ہوئے خواتین کیلئے روز گار کے نئے مواقعے فراہم کریگی ۔

رحمت کریم نے مزید کہاکہ ناصر آباد میں پانی کی قلت کا چیف منسٹر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو بخوبی علم ہے اُنہوں نے اس اہم بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے واٹر سپلائی کیلئے ساڑھے چار کروڈ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ہم جملہ عوام ناصر آباد وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور رانی عتیقہ غضنفر کے مشکور ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button