سیاست

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے سپیشل کوآرڈینیٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

گلگت(خبرنگارخصوصی)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رضوان راٹھور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر شہزادہ حسین مقپون کو وزیراعلی گلگت بلتستان کا اسپیشل کوارڈینیٹر مقرر کرردیا گئے ۔بدھ کے روز کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سے جاری ایک لیٹر نمبر DSC-6/2007کے مطابق MSFگلگت بلتستان کے صدر رضوان راٹھورکو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے اسپیشل کورڈینیٹر برائے امور نوجوانان و امور اسٹوڈنٹس افیئر مقرر کریا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صدر راجہ شہزادہ حسین مقپون کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ڈیزاسٹرمنجمنٹ اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اسپیشل کورڈینیٹر مقررکردیا گیا ہے ۔لیٹر کے مطابق نئے مقررکردہ اسپیشل کورڈینیٹر ز کو ایک سرکاری گاڑی اور 250لیٹر تیل ہر ماہ ملے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button