عوامی مسائل

معاوضوں کی ادائیگی کے بغیر چھلت، بر ویلی، سڑک پر کام کی اجازت نہیں‌دیں گے، قرارداد منظور

نگر ( اقبال راجوا) ایڈوانس زمین کے معاوضوں کی ادئیگی کے بغیر چھلت بر ویلی روڑ پر کام کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ عمائدین ٹاؤن ایریاء نگر ۔میر محل راجہ بشارت ہاؤس میں ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں عمائدین نے ٹاؤن ایریاء کء مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے عمائدین علاقہ نے ایک قرارداد منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کل کے گرینڈ جرگے میں ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کو مدعو کیا گیا ہے تا کہ ان کو قرارداد پیش کرنے کے ساتھ اپنی تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا جائے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ نئے نرخوں کے مطابق چھلت بر ویلی روڑ پر کام کا آغاز نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کا معاوضہ دو سال قبل ڈپٹی کمشنر نگر کیاکاؤنٹ میں منتقل ہو گیا ہے لیکن منصوبے پر مجرمانہ تاخیر ی حربوں کی وجہ سے آج تک کام نہیں ہو سکا جس سے معاوضوں کے کاغذات نہیں بنائے جا سکیں ۔ عوام قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انفراسٹرکچر کے نرخ ضلع گلگت اور ضلع ہنزہ کے برابر معاوضے ادا کئے جائیں۔ ضلع نگر میں بلدیاتی سیٹ اپ کے حوالے سے عمائدین نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ ضلع نگر کا سب سے بڑا اور ضلع ہنزہ میں سب دوسرا بڑا تجارتی مرکز ہے ۔ مشترکہ ضلع ہنزہ نگر کے دور م میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر عمران علی سلطان نے ایک عوامی جرگے میں زمین کے معاوضے بڑھانے اور مین تجارتی مرکز میں سے کچرہ صاف کرنے کے حوالے منصوبے کا ٹریکٹر ٹرالی دیا تھا۔ جو آج سے ۵ سال قبل تحصیل آفس میں صحن مین پہنچا دی گئی جو آج تک موجود ہے لیکن کوئی بھ کام نہیں لیا جارہا ہے ۔ کہنے کو ایک میونسپل اور ڈسٹرکٹ کونسل کا دفتر قائم کیا گیا ہے لیکن یہاں کچھ ملازمین دفتر آؤ حاضری لگاؤ کی صورتحال میں بیٹھے ہیں ۔ یہی صورتحال بلدیہ ملازمین کا صورتحال اس سے مختلف نہیں دفتر یاترا کے لئے ایا جانیا لگا ہوا ہے ڈپٹی کمشنر صاحب کے احکامات کا انتظار ہوتا رہتا ہے جس کے بعد کوئی حرکت آتی ہے پوچھنے پر جواب ملتا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی پیسے ہی نہیں آئے ہیں تو ہم کیا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button