صحت

چترال میں جگہہ جگہہ مکئی کے بھٹے بھُننے کے کارحانے کُھل گئے، مگر صفائی ندارد

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں مکئی کے دانوں سے بننے والے بھٹھے کی کارخانے جگہہ جگہہ بنی ہے مگر عوام شکایت کرتے ہیں کہ ان کارخانو ں میں صفائی کی کائی حاص بندوبست نہیں کی جاتی۔ اس سلسلے میں ہمارے نمائندے نے دنین کے مقام پر چند کارخانوں کا معائنہ کیا ۔ مرسلین نامی ایک شحص جس کا تعلق ملاکنڈ سے ہے کا کہنا ہے کہ وہ صفائی کا حاص حیال رکھتا ہے شائد کسی اور کارخانے میں صفائی کا حیال نہ بھی رکھتا ہوگا ۔

مرسلین نے کہا کہ وہ اس میں مکئی کی صاف دانے استعمال کرتے ہیں جو ایک سلنڈر نما مشین میں ڈال کر اس کے نیچے گیس سلنڈر سے آگ جلاتے ہیں اور اسے گھما تے رہتے ہیں جب یہ دانے خوب پک جائے تو سلنڈر نما مشین کا ڈھکن ہٹایا جاتا ہے جو دھماکے کی آواز کے ساتھ یہ بھٹے باہر پھینکتے ہیں اور ان بھنے ہوئے مکئی کی دانوں کو جاڑو سے اکھٹا کرکے کڑھائی میں چینی اور گلوکوز کا شربت بناکر اس میں ڈبو دیتے ہیں تاکہ یہ میٹھا ہوجائے اور اسکے بعد خشک کرکے ان کو پلاسٹک میں پیک کرتے ہیں۔

مرسلین کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ان بھٹے کو کھاتے ہیں اور بچوں کو بھی کھلاتا ہے اور ہمارے نمائندے کے سامنے اس نے خود بھی کھایا اور ساتھ اپنے بچے کو بھی کھلایا۔ تاہم ہمارے نمائندے نے اسے نصیحت کی کہ جب مشین سے یہ بھٹے باہر نکلتے ہیں اس کے سامنے کوئی پلاسٹک یا کپڑا رکھا جائے تاکہ فرش پر گرنے سے اس پر مٹی نہ لگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button