تعلیم

کچھ زبانوں کا رسم الخط نہ ہونا علاقائی زبانوں کی نصاب میں شمولیت میں رکاوٹ ہے، ابراہیم ثنائی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے علا قائی زبا نوں کو نصاب میں شا مل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔لیکن اس راہ میں فی الحال کچھ دشواریاں حائل ہیں گلگت بلتستان میں کچھ زبا نیں ایسی ہیں جن کا سکر پٹ (رسم الخط) نہیں ہے ۔ اگر ان زبا نوں کو چھو ڑد یں گے اور نصاب میں شامل نہیں کر یں گے ان زبا نوں کے بو لنے وا لے ما یو سی کا شکا ر ہو جا ئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حا لیہ اسمبلی سیشن میں کئی اہم ایشو ز پر با ت چیت ہو ئی ہے امید ہے اچھے نتا ئج نکلیں گے ۔محکمہ تعلیم ایک اہم محکمہ ہے جس سے اس خطے کے نئے نسل کا مستقبل وا بستہ ہے ۔ ایسے محکمے میں اگر بد عنوا نی کو پروان چڑھنے دیا جا ئے تو ہم 100سا ل پیچھے چلے جا ئیں گے ۔ایما ندار ی اور محنت شرط ہے تاکہ ہماری نئی نسل کو ایک روشن اور تر قیا فتہ گلگت بلتستان ملے ۔

وزیر تعلیم نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کو دور حاضر کی ضروریات کے مطابق تدریس اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے برٹش کونسل کے تعاون سے سال میں چار مرتبہ ورکشاپس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جدید نصاب سے طلباء کی ذ ہنی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں ایک ایسی نسل تیار ہوگی جو کہ تعلیم و سائینس کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے قابل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی بھرتی میں بھی اس بات کا خیال رکھا جارہا ہے کہ مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ شعبہ تدریس کے حوالے سے اضافی صلاحیتوں و ٹریننگ کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button