تعلیم

ڈی ڈی اوز کی استعداد کاری، ضلع غذر میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

غذر (معراج علی عباسی ) ڈسٹرکٹ غذر کے تمام سرکاری سکولوں کے ڈی ڈی اوزور کیشروں کو انتظامی اور دفتری امور کو احسن اور ماہرانہ انداز میں چلانے کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ میں پانچ روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ورکشاپ کے افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ضلع غذر نقیب اللہ ،ڈپٹی ڈی ڈی ای او سلطان علی ،مونیٹرنگ سل کے انچارچ خوش میراور ضلع غذر کے پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسران نے شریک ہوئے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرفار ایجوکیشن ضلع غذر نقیب اللہ نے کہا کہ اس ورکشاپ کی انعقاد کا بنیادی مقصدضلع غذر کے سرکاری سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے ڈی ڈی اوز اورکیشرصاحبان کو دفتری اورر انتظامی معملات کو احسن طریقے سے چلانے کے حوالے سے ماہرانہ معلومات اور اگاہی فراہم کرناہے ۔تاکہ غذر کے اندار موجود تعلیمی کاانتظام و انصرام بہترسے اعلیٰ ہو۔اور ساتھ ساتھ تعلیمی عمل میں بھی بہتری آئے ۔ورکشاپ کے شروکاء نے اس ورکشاپ کے انعقاد پرسیکٹری ایجوکیشن ،ڈائریکٹرایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس معلوماتی ورکشاپ کے انعقاد سے ڈی ڈی اوز اور کیشروں کو کماحقہ فائدہ ہوگا۔اور تعلیمی اداروں کے انتظامی امور میں بہتری ائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button