سیاست

32میگاواٹ بجلی منصوبے کی حمایت میں قرارداد کی منظوری پر رانی عتیقہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اعلیٰ نمبردار مجید

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) اعلیٰ نمبردار حیدر آباد مجید خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ رانی عتیقہ غضنفر کے مشکور ہے کہ اُنہوں نے گزشتہ دنوں قانون ساز اسمبلی میں قرار داد کے زریعے ہنزہ کے لئے 32میگاواٹ کا بجلی کا منصوبہ منظور کروایا ہے جس کے لئے ہم عوام ہنزہ ان کے مشکور ہیں اُنہوں نے حقیقی نمائندگی کا ثبوت دیا ہے ۔ ہنزہ میں اس وقت بجلی بحران کا سامنا ہے ۔ اس مسئلے کو سمجھتے ہوئے قرار داد کے زریعے 32میگاواٹ کا پاور منصوبہ منظور کروایا ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہم رانی صاحبہ کیلئے دعاگو ہے کہ اللہ تعالی آپ کو مزید ترقی دے ۔ اس اہم پروجیکٹ سے عوام ہنزہ بہت خوش ہیں ۔اور اُمید ہے کہ آئندہ کیلئے بھی اس قسم کے ترقیاتی منصوبے منظور کرواتے رہیں گے ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button