گلگت بلتستان

کہانی خنجراب میں تعمیر شدہ ایک چھوٹے بجلی گھر کی

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گوجال( فرمان کریم) محکمہ پولیس نے گلگت بلتستان میں امن امان کو برقرار رکھنے کے سا تھ ساتھ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا شروع کیا ہے۔ جو کہ قابل ستائش ہے۔پاک چین کے سرحد خنجراب (دی) کے مقام پرڈیوٹی سر انجام دینے والے قراقرم سیکورٹی فورس اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے اپنے لئے پن بجلی گھر تعمیر کئے ہیں۔قراقرم سیکورٹی فورس (دی) کے انچارج اخلاق حسین نے پامیر ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خنجراب پاک چین بارڈ پر کے ایس ایف اور محکمہ جنگلات کے 136 ملازمین ڈیوٹی دے رہے ہیں۔جنہوں نے اپنے تنخواہ سے ایک ہزار روپے چندہ اکھٹا کرکے 25 کلو واٹ کا پن بجلی گھر تعمیر کیا ہے۔جس پر لاگت 2 لاکھ کے لگ بھگ آیا ہے۔ انچارج کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے لئے ٹربائین شاہراہ قراقرم پر کام کرنے والے چاینئزانجینئر نے بطور عطیہ دیا ہے۔ ٹربائین کو چلانے کے لئے 130 فٹ اونچائی پر واٹر ٹینک تعمیر کیا گیا ہے ۔ 60 ہزار روپے کہ لاگت سے واٹر پائپ بچھائی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محدود وسائل ہونے کے باوجود اُنہوں نے کافی محنت کی ہے ۔ مگر رقم نہ ہونے کے باعث اُنہوں نے لکڑی کے ستون نصب کئے ہیں۔ اور عام بجلی کے تار استعمال کرکے ایک کلومیٹر کے فاصلے سے بجلی فراہم کی ہے اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد اس چھوٹے بجلی گھر کا افتتاح کرینگے۔ اُنہوں محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ امداد کے طور پربجلی کے کمبھے اور تار فراہم کرے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button