متفرق

حضرت امام حسین اور حضرت عباس کی جشن ولادت کےسلسلے میں نگر کالونی گلگت میں تقریب منعقد

گلگت (پ۔ر) حضرت امام حسین ؑ اور حضرت عباس علمدار ؑ نے قیامت تک آنے والی نسلوں کو سکھا دیا کہ اسلام کو کیسا بچایا جاتا ہے ۔دونوں عظیم شخصیات امت کے لیے نمونہ عمل ہیں ،دور حاضر میں مسلمانوں سے دین کا تقاضہ ہے کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے اتحاد و وحدت پیدا کریں۔آج کو ئی بھی شخص شیعہ سنی میں نفاق ڈالے وہ دشمن کا نمائندہ ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ان خیلات کا اظہار علامہ شیخ علی نجفی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نگر کالونی گلگت کے زیر اہتمام جشن ولادت حضرت امام حسین اور حضرت عباس علمدار کے مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت رسول خدا اور اس کے خاندان کی بے مثال قربانیوں نے دین خدا کو قیامت تک زندہ رکھا ہے ،آج ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اہلبیت ؑ کی پیروی کرتے ہوئے دین خدا کے خلاف ہونے والی سازشوں کا دفاع کریں ۔آج کے دور میں اپنے بچوں کی تربیت واجب تر ہوچکا ہے اگر ہم اپنے بچوں پر توجہ نہ دے تو دشمن ہمارے بچوں کے پاک قلوب کو اپنی باطل تقلید سے بھر دے گا لہذا اس دور میں جہاں ہر بچہ کے ہاتھ میں موبائل اور انٹرنیٹ ہے لازم ہے کہ ان کی بہترین تربیت ہو اگر ایسا نہیں ہوا تو بچوں کے خراب ہونے میں دیر نہیں لگے گا ۔آج ہمارے معاشرے کو فرقہ وارانہ تقسیم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور شعہ اور سنی میں موجود اسلام دشمن افراد کے ہاتھوں میں استعمال ہونے والے افراد لوگوں کوتقسیم کرنے میں مصروف ہیں ہم نے مل کر اس کے ناپاک سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔آج مسلمانوں کی خاموشی کی وجہ سے خوارج اسلام کے نام پر انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے لہذا داعش اور طالبان جسے مزید ناسور پیدا ہونے سے پہلے ان کا خاتمہ لازم ہے اور یہ اس وقت ہوگا جب امت مسلمہ ایک نہ ہو لہذا آج کے اس عظیم دن کے مناسبت پر آئی ایس او کے دوستوں سے اپیل ہے کہ معاشرے میں کردار سازی کے ساتھ ساتھ اتحاد وحدت کے کوششوں کو مزید تیز کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button