متفرق

گانچھے،ڈپٹی کمشنر نے عہدے کا چارج لیتےہی سرکاری اداروں سے بریفنگ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا

گانچھے(محمد علی عالم) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فہد ممتاز نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ضلع میں سرکاری اداروں کے حوالے سے متعلقہ سربراہان سے بریفنگ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا پہلے مرحلے میں محکمہ ہیلتھ کے سربراہان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید صادق شاہ ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلوڈاکٹر غلام حید رعاصم اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی احمد شگری نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے اداروں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اورضلع کے عوام کو میسر بنیادی صحت اور سہولت کے حوالے سے بتایا گیااس کے ساتھ درپیش مسائل اور موجود وسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فہد ممتاز نے تینوں ادارے کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہاکہ ہمارا بنیادی کام عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں ہمیں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دینا چاہئے اداروں میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے تاکہ عوام کو مزید بہتر سہولت دستیاب ہو سکے بریفنگ لینے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو گئے اور ہسپتال کے تمام سیکشن کا تفصیل سے دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں میسر بہترین سہولت اور موجود انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ڈاکٹر غلام حیدر نے محد دو وسائل میں اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر ہسپتال کو ملکی سطح کا شفاء خانہ بنایا ہے ہسپتال میں بہترین نظام کے حوالے سے پہلے بہت سنا تھا آج ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعدیقین ہوگیا جتنا سنا تھا ہسپتال میں اس سے بھی زیادہ انتظامات دیکھا گیاانہوں نے کہا کہ گانچھے جیسے دور افتادہ ضلع میں ایم ایس ڈاکٹر غلام حیدر نے محنت اور لگن سے کام کر کے ہسپتال کو پورے علاقے کے لئے مثالی ادارہ بنایا ہے ہسپتال میں آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ہم خپلو میں نہیں بلکہ اسلام آباد یا ملک کے کسی کے بڑے ہسپتال میں ہیں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر بات کروں گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیاچن ڈاکٹرز ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلا ڈاکٹرز ہاسٹل کی قائم کرنے پر ایم ایس کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ یہ منفرد اور خوش آئنداقدام ہے میں نے پہلی بار گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز ہاسٹل دیکھا ہے اس موقع پر ڈاکٹر غلام حیدر عاصم نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال اور ڈاکٹرز ہاسٹل کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button