صحت

دیامر ڈویژن محکمہ صحت کے ڈائریکٹریٹ نے کام شروع کردیا، پہلی علاقائی میٹنگ منعقد

چلاس: ڈاکٹر شاہین شاہ ،ڈاٹریکٹر ہلتھ دیامر ڈویثرن کی زیر صدارت فرسٹ ریجنل میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں دیامر میں صحت کے مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈاٹر یکٹر ہلتھ نے کہا کہ ہمارا پیشہ ہی لوگوں کی خدمت کر نا ہے۔اور ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کو صحت کے حوالے سے آچھی سہولیتں فراہم کریں۔اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ جس سے لوگوں کو آچھی سہولیتں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ کی کوششوں سے دیامر ڈویثرن میں محکمہ صحت کے ڈاٹریکٹریٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر سجاد رسول پی۔ایس۔او فاٹانے اے۔آف۔پی سرویلں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈاکٹر عبدالمبین ڈی۔ایچ۔او چلاس ،ڈاکٹر ممتاز ڈی۔ایچ ۔او استور ،محمد افضل ڈی۔ایس۔ایم چلاس ،نادر علی خان ڈی۔ایس۔ایم استور ،ڈاکٹر نواب ایم۔ایس استور ،ڈاکٹر عبدالاحد ایم۔ایس تانگیر ،ڈاکٹر صلاح الدین ڈی۔ایم۔ایس چلاس نے شرکت کی۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے دیامر ڈویثرن میں محکمہ صحت کا ڈاٹریکٹریٹ قائم کرنے پر سیکر یٹری ہیلتھ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button