گلگت بلتستان

عالمی یوم صحافت پر گلگت پریس کلب میں تقریب منعقد، بول ٹی وی پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گلگت( سٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عالمی یوم صحافت کے حوالے سے پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں ۔گلگت پریس کلب میں منعقد ہونے والی تقریب میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابسطہ صحافیوں نے شرکت کی۔

صدر گلگت پریس کلب حاجی اقبال عاسی نے اس مو قعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنا بھر پور کردار اداکیا ہے اور عوام کی تعمیر وترقی اور جمہوری حقوق و اختیارات کے حصول میں کلیدی کر دار اد ا کرتے چلے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٖفیڈرل یونین آ ف جرنلیسٹ نے تین مئی کو عالمی یوم صحافت کو ڈان نیوز سے اظہار یکجہتی کے نام کیا تھا لیکن صحافت دشمن وفاقی حکومت نے ایک اور میڈیا گروپ، بول ٹی وی گروپ، پر پا بندی لگا کر ملک بھر کے صحافیوں کے جذبات کو مجرو ح کیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے صحافی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی آزدی صحافت کے لئے کسی بھی قسم کی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے گلگت بلتسستان کے صحافیوں کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر چارٹر آف دیمانڈ کے مطابق فور ی حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس صاحب خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ماتحت عدالتوں میں گلگت پریس کلب کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

دیگر مقررین، جن میں شبیر میر، قاسم شاہ ، عبدالرحمن بخاری ، اسراالدین اسرار ، منظر شگری، منظور حسین ، کرن قاسم ، محمد طارق حسین استوری شامل تھے، نےخطاب کر تے ہوئے کہا کہ صحافت کو ملک کا چوتھا ستون قرار دینے کے باوجود بھی اس اہم ترین شعبے کو دیوار سے لگایا جارہاہے اور وقت کے فرعون طاقت کے زور پر صحافیوں کو دبانے کی کوششیں  کر رہے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔  انہوں نے کہا دنیا کی کوئی بھی طاقت زیادہ دیر تک شعبہ صحافت کو طاقت کے زور پر دبانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔اور انشااللہ آیندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button