سیاست

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں: گورنر

گلگت۔ گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کے زیر قیادت جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔گورنر گلگت بلتستان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے وفد کا گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ملاقات میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔امیر جماعت اسلامی آزاد جمو کشمیر وگلگت بلتستان عبدالرشید ترابی کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ شونٹر پاس کو چائنا اقتصدای راہداری کے منصوبے میں شامل کرانے کے لیئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے بات کرونگا۔ملاقات میں ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر اور نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان مشتاق احمد بھی شریک تھے۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور کشمیری بھائیوں کو حقوق دلانے میں جماعت اسلامی پاکستان اور کشمیری قیادت ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور دشمن کے کشمیر کو پاکستان سے الگ کرنے کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔گورنر گلگت بلتستان اور امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے انڈین ہیلڈ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کا شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کشمیریوں کے خون کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی اور انڈین ہیلڈ کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی پاکستان کی تعلیمی سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ سپیشل افراد کی تعلیم کے حوالے سے کوئی پروگرام متعارف کرایا جائے تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سپیشل افراد کو تعلیم سے روشناس کرایا جاسکے ۔گورنر گلگت بلتستان اور ر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے شونٹر پاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور حکومت آ زاد کشمیر شونٹر پاس کے منصوبے کو کامیاب کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس منصوبے کے بننے سے دونوں خطوں کے مابین تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان عبدالرشید ترابی کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ شونٹر پاس کو چائنا اقتصدای راہداری کے منصوبے میں شامل کرانے کے لیئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے بات کرونگا اور اس کی منصوبے کو مکمل ہونے تک اپنا کردار ادا کرونگا ۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے وفد نے گورنر گلگت بلتستان کو کشمیر کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button