گلگت بلتستان

گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے 140 فوجیوں اور سویلینز کی یاد میں تقریب منعقد

گلگت (پ ر) 04 مئی 2017 کو شہداء گیاری کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمانِ خصوصی فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے شرکت کی اور یاد گارِ شہداء پر پاک فوج کے چاق و چو بند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی۔

حاضرین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے گیاری تقریب کے انعقادکی اہمیت کو اجاگر کیاجوکہ سال 2012 میں گیاری پر برفانی تودہ گرنے کے پیشِ نظر شہید ہونے والے 140 فوجیوں اور سویلین افراد کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔یہ تاریخی دن منانے کا مقصد اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ ہم بھی راہ حق کے ان شہیدوں اور غازیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دفاع وطن کے فریضے کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھیں گے اور اپنی ارضِ پاک کو بلندی کی منزلوں کی طرف گامزن رکھیں گے۔

قبل ازیں میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین ، اعلیٰ فوجی اور سول حکام،مقامی و سماجی شخصیات ،اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button