تعلیم

داخلہ آگاہی مہم، ضلع شگر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی

شگر(نامہ نگار) محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام طلبہ کی سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی۔ ڈپٹی ڈائیرکٹر ایجوکیشن ابراہیم تبسم نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی ہائی سکول شگر سے حسینی چوک تک نکالی گئی ، سکول کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان ، ایس پی شگر عبد الرحیم اور سینئر اساتذہ بھی ریلی میں شریک تھے۔حسینی چوک شگر پہنچ کر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علم کی اہمیت ، معاشرے میں سکول نہ جانے والے بچوں کو سکول میں داخل کرانے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ہائی سکول شگر کے ہیڈ ماسٹر سید محمد عراقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے معاشرے کی زینت ہے اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے دور نہ رہیں۔چئیرمین SMC ڈاکٹر محمد حسن خان اماچہ نے اپنی خطاب میں تعلیم کے ذریعے معاشرے کی خدمت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور سکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ابراہیم تبسم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچہ ناقابل نہیں ہے انہیں صرف اچھی تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے یہی بچے تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ میری پوری کوشش ہے کہ ضلع شگر میں معیار تعلیم کو بلند کروں جس کے لئے محکمہ تعلیم کے سٹاف انتہائی نامساعد حالات کے باوجود دن رات کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے سب کو ملکر چلنا ہوگا ۔سکول کے بچوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔ جس میں ” ایک بچہ سکول سے دور ، ہر وجہ نامنظور ” وغیرہ لکھے ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button