عوامی مسائل

اے جی پی آر شگر میں عملہ کی کمی کے باعث کام متاثر ہورہے ہیں

شگر(عابدشگری ) محکمہ اے جی پی آر شگر میں عملے کی شدید کمی کے باعث کام متاثر ہورہے ہیں۔سرکاری محکموں کے بلات رکنے کی وجہ سے محکموں کی کام ٹھپ ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ AGPRشگر میں اس وقت عملے کے اراکین  کی شدید کمی کی وجہ سے محکمانہ کام شدید متاثر ہورہے ہیں۔جس کی وجہ سے سرکاری اداروں کی بلات کلیئر ہونے میں کئی کئی دن لگ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شگر میں تعینات ایک جونیئر آڈیٹر کا شگر سے کھرمنگ تبادلہ کردیا گیا اور اب صرف ایک ہی جونیئر آڈیٹر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے کام کی رفتا ر سست روی کا شکارہے۔

سرکاری اداروں کے بلات رکنے کی وجہ سے سائلوں کو بھی شدید مشکلات اور اداروں کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔اگر اسی طرح یہی سلسلہ جاری رہا تو جون میں مالی سال کی اختتام کے حوالے سے شدید مشکلات کا خدشہ ہے۔ لہذا حکام بالا کو شگر میں عملوں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور عملوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button