سیاست

پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ضلعی صدر جان عالم پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، جمال کریم

ہنزہ (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ہنزہ کے سینئر رہنما جمال کریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ضلعی صدر جان عالم پر مکمل اعتماد کرتے ہے وہ باشعور ، قابل اور مخلص انسان ہے ہنزہ کے ترقیاتی منصوبوں میں اُن کا کردار قابل تعریف ہے ۔ جو لوگ فاروڈ بلاک کی بات کرتے ہیں انہوں نے ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کو خیر باد کہہ کر چلے گئے تھے اگر وہ دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی خواہش مند ہیں تو دوبارہ سے فارم پُر کرکے باضابطہ طور پر ممبر شپ اختیار کرسکتے ہیں ۔

واضع رہے کہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میر پیلس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ الیکشن میں پارٹی ورکرز مخالف اُمیدوار کا ساتھ دے رہے ہیں اُن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ضلعی صدر کے مخالف بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ضلعی صدر جان عالم ہنزہ کو آئیڈیل ضلع بنانے کے لئے دن رات کوشش میں لگے ہے ۔ انشاء اللہ جان عالم کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button